بدھ,  15 اپریل 2026ء
سعودی کابینہ کا اجلاس، شہزادہ محمد بن سلمان کا سعودی افواج کو خراجِ تحسین

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایرانی حملوں کو کامیابی سے روکنے اور ملکی دفاع کو یقینی بنانے پر سعودی فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ خطے میں قیام امن کی عالمی کوششوں میں ساتھ دینے کا بھی اعادہ کیا گیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں ایرانی میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے حملوں میں متاثرہ آئل تنصیبات کی بحالی اور ان سے دوبارہ پیدوار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب تیل کے بحران کے خاتمے کے لیے توانائی کے شعبے میں مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں کی ضروریات کو پورا کر رہا ہے۔

سعودی کابینہ نے علاقائی خودمختاری اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی ہر کوشش کومسترد کیا اور ایران کے ساتھ ساتھ عراق سے ہمسایہ ممالک پر حملوں کی مذمت کی اور عراقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائے۔

سعودی کابینہ نے ایرانی حملوں کو کامیابی سے روکنے اور ملکی دفاع کو یقینی بنانے پر سعودی سیکورٹی فورسز کی تعریف کی اور کہا کہ سعودی عرب خطے میں قیام امن کی کوششوں کا بھرپور ساتھ دیتا رہے گا۔

مزید خبریں