غزہ(روشن پاکستان نیوز) اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ اور لبنان کے دارالحکومت بیروت پر بم برساتے ہوئے مزید درجنوں شہریوں کو شہید اور زخمی کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں مسجد اور اسکول پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 24 افراد شہید اور 93 زخمی ہوئے ، 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 50 افراد شہید ہوئے۔
دوسری جانب اسرائیلی طیاروں نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر ایک اور بڑا حملہ کیا ، طاقتور بم برسانے سے کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں مگر شہادتوں کی تعداد واضح نہیں ہو سکی۔
ڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نےلبنان میں حملوں کا دائرہ کار وسیع کردیا، اسرائیلی فضائیہ نےبیروت کے علاقے داحیہ میں کئی طاقتور بم برسادیئے جس کے بعد کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔
مزید پڑھیں: غزہ جیسے تنازعات حل کیے بغیر عالمی استحکام ممکن نہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی قصبہ کریات شمونہ پر راکٹ برسا دیے،30 سے زیادہ راکٹوں کے اس حملے سے کئی مقامات پرآگ بھڑک اٹھی۔