هفته,  27 جولائی 2024ء
پاکستان میں نئی حکومت سے متعلق برطانیہ کا بڑا بیان سامنے آگیا

لندن(روشن پاکستان نیوز)برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے پاکستانی انتخابات میں شفافیت سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہے تمام جماعتوں کو باضابطہ طور پر حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ڈیوڈ کیمرون کے مطابق بعض رہنماوں کو روکنے اور انتخابی نشان نہ دینے کیلئے قانونی ضوابط استعمال کیے گئے۔

لارڈ ڈیوڈ کیمرون نے کہا پولنگ کے دن انٹرنیٹ کی بندش کو نوٹ کیا ہے۔ نتائج کے اعلان میں تاخیر اور گنتی میں بیضابطیگیاں بھی نوٹ کی ہیں۔

برطانوی وزیر خارجہ نے کہا بنیادی انسانی حقوق، معلومات تک رسائی اور قانون کی حکمرانی برقرار رکھی جائیں۔

انکا کہنا تھا کہ مداخلت سے پاک، آزاد، منصفانہ اور شفاف عدالتی نظام کی کوشش کی جائے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News