اتوار,  19 مئی 2024ء
زیک گولڈ اسمتھ نے میرے خلاف مہم چلائی، صادق خان

لندن(صبیح زونیر)میئر لندن صادق خان کا کہنا ہے کہ پہلی بار میئر کا انتخاب لڑا تو زیک گولڈ اسمتھ، کنزرویٹیو پارٹی نے میرےخلاف مہم چلائی، لوگوں کو ڈرایا گیا تھا کہ صادق خان مسلم اور پاکستانی ہے اس کو ووٹ نہ دیا جائے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صادق خان نے کہا کہ جیو نیوز نے بہترین طریقے سے رپورٹ کرکے لوگوں کو حقیقت سے آگاہ کیا تھا، مسلمانوں کی حمایت پر لیبر پارٹی سے لوگوں کو خوفزدہ کیا جا رہا ہے۔

 صادق خان نے کہا کہ کنزرویٹیو پارٹی سازشی نظریات کو فروغ دینے میں ملوث ہے، ایسے الزامات کو رشی سونک اسلاموفوبک کہتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں۔

دوسری جانب جمائما گولڈ اسمتھ نے صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News