هفته,  18 مئی 2024ء
برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران پارٹی کو بدترین تاریخی شکست،لیبرپارٹی کاپلڑا بھاری

لندن(روشن پاکستان نیوز)برطانیہ کی حکمراں جماعت کو اپنی غیراصولی خاص طور سے فلسطین کے حوالے سے پالیسیوں کے باعث بلدیاتی انتخابات میں زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران کنزرویٹو پارٹی کو بدترین تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی نے بڑی سطح پر میدان مار لیا ہے، جب کہ حکمران جماعت کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، کیوں کہ کنزرویٹو نے کونسل کی 448 نشستیں کھو دی ہیں۔

انگلینڈ اور ویلز میں 107 میں سے 102 کونسلز کے نتائج سامنے آ چکے ہیں، جس میں لیبر پارٹی 48 کونسلز میں کامیابی کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ لبرل ڈیموکریٹس پارٹی 12 کونسلز کے نتائج کے ساتھ دوسرے پر ہیں، جب کہ حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کو اب تک کے نتائج میں صرف 5 کونسلز میں کامیابی ملی ہے۔

انگلینڈ میں لیبر کے کونسلرز 1026 نشستوں پر کامیابی حاصل کر چکے ہیں، لبرل ڈیموکریٹس کے 505 کونسلر کامیاب ہوئے ہیں، اور کنزرویٹو پارٹی کے 479 کونسلرز نے نشستیں جیتیں۔

لندن کا نتیجہ
ویسٹ مڈلینڈز، لندن، گریٹر مانچسٹر اور دیگر علاقوں میں میئر کے انتخابات کے نتائج کا اعلان بھی کردیاگیا ہے اور صادق خان ایک مرتبہ پھر لندن کے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔

لیبر پارٹی کے ڈیوڈ سکیتھ کامیاب ہو کر یارک اور نارتھ یارکشائر کے نئے میئر بن گئے ہیں، جس میں وزیر اعظم رشی سونک کا حلقہ بھی شامل ہے۔
رشی سونک کی پارٹی کی شکست کی وجہ غزہ؟
اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ غزہ پر حکمران جماعت کے مؤقف سے ان علاقوں میں پارٹی کو نقصان پہنچ رہا ہے، جہاں مسلم آبادی زیادہ ہے۔ اولڈھم کونسل میں، جہاں رواں برس دو لیبر کونسلرز نے غزہ کے معاملے پر پارٹی چھوڑ دی تھی، لیبر پارٹی نے اپنا کنٹرول کھو دیا ہے۔

لیبر پارٹی کے قومی مہم کے کوآرڈنیٹر اور ممبر پارلیمنٹ پیٹ مکفیڈن نے ایک بیان میں تسلیم کیا کہ پارٹی کی شکست میں مشرق وسطیٰ کے حوالے سے جذبات کا اہم کردار رہا، اس بات کے انکار کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

موجودہ برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کو بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے سخت مایوس ہوئی ہے جبکہ لیبر پارٹی میں خوشی کی لہر ہے۔
واضح رہے کہ ایک سال بعد برطانیہ میں عام انتخابات ہونے والے ہيں اس کے پیش نظر بلدیاتی الیکشن کے نتائج حکمراں جماعت کے لئے کافی تشویشناک ہیں۔

بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن لیبر پارٹی کو کامیابی حاصل ہوئی ہے اور وہ پہلے نمبر پر ہے تاہم بریڈ فورڈ میں لیبر پارٹی کو آزاد امیدواروں کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوا ہے اور اسے کئی نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News