هفته,  22  اگست 2026ء
پہلا اژدھا جس نے کینسر کو شکست دیدی، دلچسپ خبر

لندن(روشن پاکستان نیوز) جوڈی فوسٹر نامی پائیتھن نے کینسر کو شکست دینے والا دنیا کا پہلا سانپ بن گیا۔

برطانیہ کے ایک چڑیا گھر نے جمعے کو ہالی ووڈ اسٹار جوڈی فوسٹر کے نام پر کینسر سے متاثرہ اژدھے کے کامیاب علاج کو سراہا ہے۔

جوڈی فوسٹر سرجری اور الیکٹرو کیموتھراپی (ECT) کے امتزاج سے اولین علاج حاصل کرنے والا پہلا سانپ بن گیا۔

شمال مغربی انگلینڈ کے چیسٹر زو نے کہا کہ 4.5 میٹر (15 فٹ) لمبے اژدھے کے جبڑے سے سرجری کرکے ٹیومر کو نکالا گیا اور پھر الیکٹرو کیموتھراپی کی گئی۔

جانوروں میں کینسر کا علاج ادویات اور تھیراپیز سے کیا جاتا ہے تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ کسی سانپ کی سرجری کر کے ٹیومر ہٹایا گیا۔

برطانیہ میں 40 فیصد ڈاکٹر معیاری طبی نگہداشت کی فراہمی میں مشکلات کا شکار

میڈیکل سائنس ڈیٹا بیس پر پوسٹ کی گئی کیس رپورٹس کے مطابق دیگر مخلوقات — بشمول کچھوا اور چھپکلی — کا پہلے ای سی ٹی علاج ہو چکا ہے لیکن چیسٹر چڑیا گھر کی ویٹرنری ٹیم، جس نے لیورپول یونیورسٹی کے کینسر کے ماہرین کے ساتھ مل کر ابتدائی علاج کیا ہے کو یقین ہے کہ سانپ کی یہ پہلی تھراپی ہے۔

مزید خبریں