جمعه,  20  ستمبر 2024ء
برطانیہ: مصنوعات چوری کرکے ریفنڈ کروانے والی خاتون کو قید

لندن(صبیح ذونیر) برطانیہ میں چوری کر پیشہ بنانے والی بھارتی خاتون کو دکانوں سے 500,000 پاؤنڈز کے جعلی ریفنڈ کروانے پر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

54 سالہ نریندر کور نے پورے برطانیہ کا سفر کیا اور متعدد اسٹورز کو ان مصنوعات کی رقم واپس کرنے پر مجبور کیا جو انہوں نے خریدی نہیں بلکہ چوری کی تھیں۔

خاتون نے چار سالوں تک 1,000 بڑے برانڈز کو نشانہ بنایا جس میں مونسن، جان لیوس، بوبز، ٹی کے میکس اور ہاؤس آف فریزر شامل ہیں۔
نوعمری سے ہی چوری کی وارداتیں ڈالنے والی نریندر کور کو اپنی مجرمانہ زندگی میں ’بےایمانی کا سونامی‘ لانے والی خاتون کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ نے ثابت کیا کہ کور نے جولائی 2015 سے فروری 2019 کے درمیان ایک ہزار سے زائد مرتبہ برانڈز کو دھوکہ دیا۔

مزید پڑھیں: گلوبل سائبر سکیورٹی سسٹم میں خرابی، برطانیہ میں کئی روز تک پروازوں کےمنسوخ ہونےکا خدشہ

عدالت میں چار ماہ کے مقدمے کی سماعت کے بعد 26 الزامات میں نریندر کور کو مجرم قرار دیا گیا جن میں دھوکہ دہی، مجرمانہ طریقے سے املاک رکھنے اور اس کی منتقلی اور انصاف کا راستہ بگاڑنے کے جرائم شامل ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News