اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک بھرمیں سردی کی شدت برقرار ہے، بالائی علاقوں میں شدید ترین ٹھنڈ پڑنے لگی۔
ملک کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری کی سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
پارہ نقطہ انجماد سے گرنے کی وجہ سے آبشاریں، جھیلیں جم گئی ہیں جبکہ پانی کی ٹینکیاں پانی کے برف بننے پر پھٹنا شروع ہو گئی ہیں، شدید برفباری والے علاقوں میں لوگ محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
استور میں درجہ حرارت منفی 13، قلات میں منفی 5، کوئٹہ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا ہے جبکہ استور میں منفی چار اور لہہ میں منفی پانچ ہو گیا ہے،گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: ملک میں موسم سرد، بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتراضلا ع میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے، مری، گلیات اورگرد و نواح میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔