اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کو چند مقامات پر ہلکی بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے، پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں اسموگ چھائے رہنے جبکہ چند میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں دُھند بعض علاقوں میں شدید دُھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے، کل بروز اتوار کو اسلا م آباد میں بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ راولپنڈی، مری، گلیات اور ا ٹک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تا ہم سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ،لاہور، قصور،اوکاڑہ، سرگودھا،جھنگ، شیخوپورہ،ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور،ملتان، رحیم یار خان،ڈی جی خان اور گردونواح میں سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔
سندھ اورخیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات میں چترال، دیر، سوات اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ زیریں اضلاع میں سموگ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان اور گر دو نواح میں رات کے اوقات میں دُ ھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔
مزید پڑھیں: ملک میں یکم جولائی سے 30 ستمبر تک مون سون بارشوں کی رپورٹ جاری، 51 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ
کشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات میں چند مقا مات پر ہلکی بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔