بدھ,  28 اکتوبر 2026ء
اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہوکا اتحاد آگے، حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ نشستیں درکار

تل ابیب(روشن پاکستان نیوز) اسرائیل میں ہونے والے انتخابات کے ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کو برتری حاصل ہے مگر ابھی حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

اسرائیل میں گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات کے بعد ووٹنگ کی گنتی تاحال جاری ہے اور اب تک 27 لاکھ(57 فیصد) سے زائد ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اب تک جو نتائج سامنے آئے ہیں ان میں نیتن یاہو اتحاد کو  56 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے جب کہ اپوزیشن کے آئزن کوٹ اتحاد کو 49 نشستوں پر برتری ہے۔

ایران 1979 سے امریکا کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، وہ ہزاروں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے: ٹرمپ

رپورٹ کے مطابق اتحاد سے ہٹ کرنیتن یاہو کی جماعت 28 نشستوں پر لیڈ کررہی ہے جب کہ اپوزیشن جماعت یاشر اکیلے اب تک 21 نشستوں پر لیڈ کررہی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ انتخابات میں اسرائیل کی عرب جماعتیں اب تک 15 نشستوں پر لیڈ کررہی ہیں۔

اس وقت  نیتن یاہو اتحاد اور  آئزن کوٹ اتحاد دونوں  اسرائیلی پارلیمان کنیسٹ میں اکثریت کے لیے درکار 61 نشستوں تک پہنچنے سے دور نظر آرہے ہیں۔

مزید خبریں