اتوار,  09  اگست 2026ء
راولپنڈی پولیس کا بڑا اقدام، 72 اہلکاروں کے تبادلے، تھانوں میں احتساب کا عمل تیز

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے تھانوں میں احتساب اور پولیسنگ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں مختلف تھانوں سے 72 اہلکاروں کے تبادلے کر دیے۔

پولیس کے مطابق تبدیل کیے جانے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل رینک کے اہلکار شامل ہیں۔ ان میں ایسے اہلکار بھی شامل ہیں جو ایک ہی تھانے میں طویل عرصے سے تعینات تھے۔

پولیس حکام کے مطابق بعض اہلکاروں کو بری شہرت اور دیگر انتظامی وجوہات کی بنیاد پر تھانوں سے ہٹایا گیا ہے۔ تبدیل ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر دیگر سیکیورٹی ڈیوٹیز پر مامور کر دیا گیا ہے، جبکہ آئندہ ایک سال تک انہیں کسی تھانے یا پولیس دفتر میں تعینات نہیں کیا جائے گا۔

لکی مروت؛ پولیس رائیڈراسکواڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک اہلکار شہید، دوسرا زخمی

سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے کہا کہ تھانوں اور دفاتر سے افسران و اہلکاروں کے تبادلوں کا یہ پہلا مرحلہ ہے اور پولیس کے اندر احتساب اور میرٹ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ، شفافیت اور بہتر سروس ڈیلیوری پولیس کی اولین ترجیحات ہیں اور شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

مزید خبریں