هفته,  04 مئی 2024ء
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کی ٹرافی آج پاکستان پہنچے گی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان کے 3 روزہ دورے پر آج رات اسلام آباد پہنچے گی۔

ذرائع کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی اپنے 3 روزہ دورے میں اسلام آباد کے علاوہ ایبٹ آباد اور لاہور جائے گی جبکہ ٹرافی اسلام آباد آمد کے بعد جمعرات کو شہر کے مختلف مقامات کا رخ کرے گی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی ہفتے کے روز شام ساڑھے 4 بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور جائے گی۔

اسی روز ٹرافی پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20 انٹرنیشنل کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم میں موجود رہے گی۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ اس سال 2 سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ہوگا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News