اتوار,  13  ستمبر 2026ء
غزہ میں نسل کشی اور اسرائیلی اے آئی نظام پر بنائی گئی ڈاکیومینٹری نے اسپیشل ایوارڈ جیت لیا

غزہ(روشن پاکستان نیوز) غزہ میں ہونے والی معصوم شہریوں کی نسل کشی اور  اسرائیلی اے آئی نظام پر بنائی گئی دستاویزی فلم نازا نے وینس فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دستاویزی فلم نازا( NAZA)  نے وینس فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری پرائز جیتا۔

ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائیگی جس کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہونگی: ٹرمپ

دستاویزی فلم ‘نازا’ کو وینس فلم فیسٹیول میں 25 منٹ تک کھڑے ہو کرسراہا گیا تھا، یہ فلم اسرائیلی صحافیوں، یووال ابراہم اور ریچل زور کی ہدایتکاری میں بنائی گئی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ غزہ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے بارے میں اسرائیلی انٹیلی جنس افسران اور فوجیوں کی گواہی پر مبنی ان کی فلم ناظرین کے لیے اس معاملے میں خاموش رہنا مشکل کر دے گی۔

دوسری جانب وینس فلم فیسٹیول میں فلم (Woman Unknown) نے گولڈن لائن ایوارڈ جیت لیا، ڈینش اداکارہ میٹلڈے ایرسل (MATHILDE ARCEL) نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا جبکہ اداکار جان مالکووچ (JOHN MALKOVICH) نے وینس فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

مزید خبریں