پیر,  27 جولائی 2026ء
اداکارہ مومنہ اقبال کے خلاف بیان دینے پر سوشل میڈیا صارفین نے علامہ ناصر مدنی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز) معروف مذہبی اسکالر علامہ ناصر مدنی کی جانب سے اداکارہ مومنہ اقبال اور مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے تنازع پر دیے گئے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔ ناصر مدنی کے ایک وائرل ویڈیو بیان میں انہوں نے مومنہ اقبال کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت زبان استعمال کی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ناصر مدنی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے کہاہے کہ کسی بھی شخص کے خلاف ذاتی نوعیت کے الزامات لگانے سے قبل شواہد اور حقائق کا سامنے آنا ضروری ہے۔ ناقدین کے مطابق کسی تنازع میں فریقین کے مؤقف کو سنے بغیر کسی کی کردار کشی یا نجی زندگی سے متعلق تبصرے کرنا اخلاقی طور پر درست نہیں۔

مشی خان کی سوشل میڈیا پر گھریلو تنازعات سامنے لانے پر تنقید، نجی معاملات گھر تک محدود رکھنے کا مشورہ

سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر کسی معاملے میں قانونی یا اخلاقی شکایت موجود ہے تو اس کا فیصلہ متعلقہ اداروں اور عدالتوں کو کرنا چاہیے، جبکہ کسی فرد کی عزت اور ساکھ کو متاثر کرنے والے بیانات سے گریز کیا جانا چاہیے۔

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کے درمیان تنازع سے متعلق مختلف دعوے سامنے آئے ہیں، تاہم ان معاملات کی حتمی حقیقت متعلقہ قانونی یا عدالتی کارروائی کے بعد ہی واضح ہو سکتی ہے۔

مومنہ اقبال نے بھی ناصر مدنی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے الزامات کو مسترد کیا اور کہا کہ کسی کی عزت کے بارے میں بغیر ثبوت بات نہیں کرنی چاہیے۔ دوسری جانب ثاقب چدھڑ نے بھی مومنہ اقبال کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے، جبکہ معاملہ مختلف دعوؤں اور جوابی بیانات کے باعث زیرِ بحث ہے۔

مزید خبریں