اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) اداکارہ مومنہ اقبال اور لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر تنازع پر وکیل رمشا اقبال اور میاں علی اشفاق کا لائسنس معطل کرنے کی درخواستوں پر دونوں وکلاء کو کل پنجاب بار کونسل نے طلب کر لیا۔
چیئرمین ڈسپلنری کمیٹی پنجاب بار عباس چڈھر نے دونوں وکلاء کو کل ساڑھے 10 بجے پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
پنجاب بار کونسل نے کہا کہ رمشا اقبال اور میاں علی اشفاق کا لائسنس معطل کرنے کی درخواستیں موصول ہوئیں۔
کاش مریم نواز کراچی میں بھی آجائیں تو یہاں کا حال اچھا ہوجائے: اداکارہ مومنہ اقبال
رمشا اقبال نے وکیل میاں علی اشفاق کا لائسنس معطل کرنے کی درخواست دے رکھی ہے، جبکہ مقامی وکیل آصف ولی نے رمشا اقبال کا لائسنس معطل کرنے کی درخواستیں دے رکھی ہیں۔
پنجاب بار کونسل نے مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال اور ثاقب چڈھر کے وکیل میاں علی اشفاق کو کل طلب کر لیا ہے۔











