اتوار,  05 مئی 2024ء
سابق شوہر اپنے دوستوں کے ساتھ سونے پر مجبور کرتا تھا، بھارتی اداکارہ کرشمہ کپور کا انکشاف

ممبئی (روشن پاکستان نیوز)بھارتی اداکارہ کرشمہ کپور نے طلاق کے کئی سال بعد ازدواجی زندگی سے پردہ اٹھا دیا۔ 

بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں کرشمہ نے انکشاف کیا  کہ ہنی مون کے دوران سنجے کپور نے ان کی بولی لگانے کی کوشش کی اور اپنے دوستوں کے ساتھ سونے پر مجبور کیا۔انہوں نے بتایا تھا کہ جب انہوں نے اس بات سے انکار کیا تو ان کے شوہر نے نہ صرف انہیں مارا بلکہ اپنے ایک دوست کو ان کی قیمت بھی لگائی۔اداکارہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ جب وہ حاملہ تھیں اور ساس کا فرمائش کردہ لباس پہننا ان کے لیے مشکل تھا تو ان کے شوہر نے اپنی ماں کو انہیں مارنے کا کہا۔

مزید پڑھیں: 150 تولہ سونا چوری کرنیوالی بھارتی اداکارہ گرفتار، سونا واپس مانگنے پر خودکشی کی دھمکی

خیال رہے کہ کرشمہ کپور نے2003 میں دہلی کے ایک مشہور بزنس مین سے شادی کی تھی بعدازاں اداکارہ نے11 سال بعد 2014 میں طلاق حاصل کرلی تھی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News