پاکستان سمیت دنیا بھر میں کل بلیو مون جلوہ گر ہوگا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) فلکیاتی دنیا میں گہری دلچسپی رکھنے والوں کے لیے مئی کا یہ مہینہ ایک انتہائی نادر اور خوبصورت تحفہ لے کر آیا ہے کیونکہ کل، یعنی 31 مئی بروز اتوار، پاکستان سمیت دنیا بھر کے آسمان پر سال کا پہلا ’بلیو مون‘ جلوہ گر ہونے جارہا ہے۔

فلکیاتی ماہرین کے مطابق یہ اس سال کا ایک غیر معمولی واقعہ ہے کیونکہ عام طور پر ہر مہینے میں صرف ایک ہی بار چاند مکمل ہوتا ہے، لیکن اس بار مئی کے آغاز میں پہلی تاریخ کو ‘فلاور مون’ دیکھا گیا تھا اور اب مہینے کے آخری دن دوبارہ پورا چاند نظر آئے گا، اور اسی دوسرے مکمل چاند کو تکنیکی زبان میں ‘بلیو مون’ کہا جاتا ہے۔ ماہرینِ فلکیات نے واضح کیا ہے کہ نام کے برعکس چاند کا رنگ نیلا نہیں ہوگا بلکہ یہ اپنے روایتی سنہری اور چاندی جیسے رنگ میں ہی معمول سے زیادہ چمکدار نظر آئے گا، اسے ‘مائیکرو مون‘ بھی کہا جارہا ہے کیونکہ اس وقت چاند زمین سے اپنے سب سے دوری کے نقطے پر ہوگا جس کی وجہ سے یہ سائز میں معمولی سا چھوٹا دکھائی دے سکتا ہے۔

گرین شرٹس کا ہزارواں ون ڈے میچ، دنیا کی تیسری ممتاز ٹیم بن گئے

پاکستان میں یہ خوبصورت نظارہ اتوار کی شام غروبِ آفتاب کے فوراً بعد مشرقی افق پر دیکھا جاسکے گا، جہاں چاند کسی بھی دوربین کے بغیر عام آنکھ سے بالکل واضح اور دلفریب نظر آئے گا۔ چونکہ یہ نادر فلکیاتی منظر تقریباً ہر ڈھائی سے تین سال بعد ہی پیش آتا ہے، اسی لیے دنیا بھر کے فوٹو گرافرز اور آسمانی نظاروں کے شوقین افراد اس یادگار رات کو اپنے کیمروں میں قید کرنے کے لیے بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔

مزید خبریں