هفته,  07  ستمبر 2024ء
مذاکرات کی آفر دی ، فیور مانگا نہ اسپیکر سے کوئی بات ہوئی ، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی اسپیکر قومی اسمبلی سے کسی بھی مذاکراتی عمل پر گفتگو نہیں ہوئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف کا کوئی رکن اسمبلی لیگی قیادت یا رہنماؤں سے مذاکرات کے لیے رابطے میں نہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نہ ہی مذاکرات کی کوئی آفر دی اور نہ ہی کوئی فیور مانگا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی سینئر قیادت نے ن لیگ سے کوئی مذاکرات کیے نہ خواہش ہے، قومی اسمبلی کی کارروائی سے متعلق اسپیکر سے مختلف معاملات پر بات چیت ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی بطور چانسلر نامزدگی کیخلاف آکسفورڈ یونیورسٹی میں درخواست دائر

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی سے براہ راست مذاکرات کیلئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ محمود اچکزئی سے رابطے کئے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News