منگل,  08 اکتوبر 2024ء
ہمیں کسی نے گڈ ٹو سی نہیں کہا۔سابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب

لاہور (روشن پاکستان نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ (ن) لیگ نے استحکام پاکستان پارٹی( آئی پی پی) کے ساتھ سے سیاسی اتحاد کیا ہے، ٹکٹیں نہیں دیں۔جنہوں نے لاڈلا بنایا تھا اب وہ بھی خمیازہ بھگت رہے ہیں، ملک کی ترقی وخوشحالی کافارمولا صرف نوازشریف کے پاس ہے ۔ عوام آٹھ فروری کو شیرپرمہر لگاکر مستقبل محفوظ بنائیں گے۔

ہفتہ کو لاہور انسدادِ دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے کی سماعت کے بعد مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ وہ جھوٹے مقدمات کے باوجود عدالتوں کے احترام میں پیش ہورہی ہیں، مجھےتو آج نہیں کہا گیا گڈ ٹو سی یو، وشنگ یو گڈ لَک، میں تو کسی مرسیڈیز میں بیٹھ کر جج صاحب کے پاس نہیں گئی۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے لاڈلا بنایا تھا اب وہ بھی خمیازہ بھگت رہے ہیں، ملک کی ترقی وخوشحالی کافارمولا صرف نوازشریف کے پاس ہے ۔ عوام آٹھ فروری کو شیرپرمہر لگاکر مستقبل محفوظ بنائیں گے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ (ن) لیگ نے آئی پی پی کے ساتھ سے سیاسی اتحاد کیا ہے، ٹکٹیں نہیں دیں، پولیٹیکل الائنس کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں ٹکٹیں دی گئیں۔

مزید خبریں