بدھ,  30  ستمبر 2026ء
پنجاب میں 33 موبائل پولیس اسٹیشنز کا آغاز، پولیس سروسز اب شہریوں کی دہلیز پر

لاہور(محب) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس 33 موبائل پولیس اسٹیشن وینز کا باقاعدہ آغاز کردیا، جن کا مقصد شہریوں کو پولیس کی مختلف سہولیات ان کے گھر اور قریبی علاقوں میں فراہم کرنا ہے۔

موبائل پولیس اسٹیشنز میں شہریوں کو ایف آئی آر کے اندراج، گمشدہ دستاویزات کی رپورٹ، کرایہ داروں اور ملازمین کی رجسٹریشن، ڈرائیونگ لائسنس سمیت 14 مختلف پولیس سروسز دستیاب ہوں گی۔

ہر موبائل پولیس اسٹیشن میں ایک سب انسپکٹر، سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ اور کانسٹیبلز پر مشتمل عملہ تعینات ہوگا، جبکہ خواتین کے لیے مخصوص پنک موبائل پولیس اسٹیشنز میں حساس معاملات سے نمٹنے کے لیے خواتین پولیس اہلکار بھی موجود ہوں گی۔

’’آئی فون لنگر‘‘ پولیس نے مفت تقسیم روک دی

حکام کے مطابق یہ موبائل یونٹس یونیورسٹیوں، کالجز اور شہری ضرورت کے مطابق مختلف علاقوں میں بھیجے جائیں گے۔ ان کا شیڈول سوشل میڈیا اور مساجد کے ذریعے شہریوں تک پہنچایا جائے گا۔

یعنی اب پولیس سروس لینے کے لیے شہریوں کو ہر بار تھانے کا رخ نہیں کرنا پڑے گا، بلکہ پولیس کی متعدد سہولیات خود شہریوں کے قریب پہنچیں گی۔

مزید خبریں