بدھ,  30  ستمبر 2026ء
صومالیہ میں 3 پاکستانیوں کی شہادت، حافظ نعیم الرحمن کا حکومت پر سخت ردعمل

کراچی(محب) صومالی فورسز کے آپریشن کے دوران قزاقوں کی فائرنگ سے تین پاکستانی شہریوں کی شہادت پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومتِ پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے واقعے کو انتہائی افسوسناک اور دلخراش سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شہریوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے ہر سطح پر آواز اٹھائی گئی اور احتجاج بھی کیا گیا، جبکہ انہوں نے خود بھی حکومت اور متعلقہ اداروں سے بارہا رابطہ کیا۔

حکومتی وفدکی حافظ نعیم سے ملاقات، جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کیخلاف مذاکرات کیساتھ دھرنے جاری رکھنےکا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ حکومت بروقت مؤثر اقدامات کرنے میں ناکام رہی، جبکہ کراچی میں متاثرہ خاندانوں کے احتجاجی کیمپ کو بھی اکھاڑ دیا گیا۔

حافظ نعیم الرحمن کے مطابق حکومت کی ناکافی کوششوں اور مبینہ غفلت کے باعث تین پاکستانی شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور ان کے اہلِ خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی۔

امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس سانحے میں ذمہ داری کا تعین کرے اور واقعے سے متعلق تمام حقائق قوم کے سامنے لائے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف تین خاندانوں کا نقصان نہیں بلکہ پوری قوم کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔

مزید خبریں