پیر,  28  ستمبر 2026ء
جناح ہاؤس حملہ کیس، حماد اظہر کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع

لاہور(روشن پاکستان نیوز)  سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

پولیس نے حماد اظہر کو جناح ہاؤس جملہ کیس میں 21 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا، پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت سے حماد اظہر کا مزید 14 روزہ ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی۔

’18 مقدمات میں مطلوب’ حماد اظہر کا 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے ملزم کا موبائل اور سم برآمد کرنی ہے، موبائل اور سم اہم ثبوت ہیں، دریں اثنا عدالت نے حماد اظہر کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع دے دی۔

مزید خبریں