لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہور میں نواز شریف میڈیکل سٹی کے منصوبے کے تحت تین نئے بڑے ہسپتال تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن پر مجموعی طور پر تقریباً 24 ارب روپے لاگت آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تینوں ہسپتال ایل ڈی اے سٹی میں مختص 216 ایکڑ اراضی پر تعمیر کیے جائیں گے۔
منصوبے کے تحت نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف جینیٹک بلڈ ڈیزیزز قائم کیا جائے گا، جس کی تعمیر پر 10 ارب روپے خرچ ہونے کا تخمینہ ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں علیمہ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت، فیصلہ محفوظ
اسی منصوبے میں مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف پیڈیاٹرک ہیلتھ سائنسز بھی تعمیر کیا جائے گا، جو 352 بستروں پر مشتمل ہوگا اور اس کی تعمیر کی لاگت کا تخمینہ 8 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف برن، پلاسٹک سرجری اینڈ ٹراما سینٹر بھی قائم کیا جائے گا۔ 175 بستروں پر مشتمل اس مرکز کی تعمیر پر تقریباً 6 ارب 15 کروڑ روپے لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔
تینوں ہسپتالوں کی تعمیر کی ذمہ داری انفرسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کو سونپ دی گئی ہے۔











