اسلام آباد(محب) پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پشاور اسلام آباد موٹروے ایم ون کو کل 23 ستمبر 2026 کی رات 11 بجے سے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع سے پشاور موٹروے ایم ون پر سفر کرنے والے شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ممکنہ طور پر اپنا سفر مؤخر کریں۔
دوسری جانب لاہور اسلام آباد موٹروے ایم ٹو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی۔
موٹروے پر سفر کرنے والوں کیلئے اہم ہدایات جاری
مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل ٹریفک صورتحال اور جاری کردہ ایڈوائزری کو مدنظر رکھیں جبکہ ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔











