بدھ,  16  ستمبر 2026ء
وزیراعظم کی مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ کے مقدس مقام پر مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نےاپنے ٹویٹ میں کہا کہ مقدس مقام پر ڈرون حملے کی یہ بزدلانہ اورگھناؤنی کوشش قابل مذمت ہے، پاکستانی عوام اس اشتعال انگیز حرکت پر رنجیدہ اور فکرمند ہیں،اس ناقابل معافی فعل سے گہرا دکھ اور صدمہ ہوا، جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

وزیراعظم نےشاہی سعودی مسلح افواج کی غیرمعمولی مستعدی، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا کہ سعودی مسلح افواج نے بروقت اور بہادرانہ کارروائی کی۔

وزیراعظم نے تمام فریقین سے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی بڑھانے سےباز رہا جائے،خطہ پہلےہی تنازعات کا بہت زیادہ شکار ہے،بات چیت اور سفارتکاری ہی امن کے حصول کا واحد پائیدار راستہ ہے۔

اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری سے نومولود کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام، 3 خواتین گرفتار

وزیراعظم کاکہنا تھاکہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کےدفاع میں اس کے شانہ بشانہ ہے اورحرمین شریفین کے تحفظ کے لیےبھی غیرمتزلزل طور پر ساتھ کھڑا ہے،حرمین شریفین کا تحفظ ایسا فرض ہےجسے ہر پاکستانی اپنے دل کے قریب سمجھتا ہے۔

مزید خبریں