بدھ,  16  ستمبر 2026ء
اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری سے نومولود کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام، 3 خواتین گرفتار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد پمز اسپتال انتظامیہ نے نرسری سے نومولود کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق بچے کو اغوا کرنے کی کوشش میں تین خواتین کو گرفتار کیاگیا ہے جنہیں  تھانا ویمن منتقل کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

 پولیس کے مطابق گرفتار خواتین نومولود بچے کو نرسری سے باہر لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں۔

پمز کی نگرانی کیلئے وزیر صحت نے اہم فیصلہ کرلیا

پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ اغوا کرنے والی تینوں خواتین کو سکیورٹی اور متعلقہ عملے نے پکڑا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں