منگل,  25  اگست 2026ء
عظمیٰ خان کی توہین عدالت درخواست 16 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست 16 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔

درخواست میں 18 اگست کے عدالتی حکم کی مبینہ خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

عظمیٰ خان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالتی حکم کے باوجود شفا اسپتال منتقل نہیں کیا گیا، جس پر متعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

سپریم کورٹ نے درخواست کی سماعت مقرر کرنے کے حوالے سے ریمارکس میں بتایا کہ عدالت میں اس وقت توہین عدالت کی 94 درخواستیں زیر التوا ہیں۔

عدالت کے مطابق عظمیٰ خان کی درخواست پالیسی کے مطابق فوری طور پر جلد سماعت کے لیے مقرر نہیں کی جاسکتی تھی۔

عدالت نے واضح کیا کہ مرکزی کیس کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کی گئی ہے، اسی لیے عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست بھی مرکزی مقدمے کے ساتھ 16 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہوگی۔

21 سابق عالمی کرکٹ کپتانوں کا عمران کے علاج کیلئے وزیراعظم کو دوبارہ خط

عظمیٰ خان کی درخواست 18 اگست کے عدالتی حکم سے متعلق ہے، جس میں بانی پی ٹی آئی کے علاج اور انہیں اسپتال منتقل کرنے سے متعلق امور زیر بحث آئے تھے۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں ذمہ دار حکام کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔

مزید خبریں