اتوار,  16  اگست 2026ء
بلوچستان: خاران میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 دہشتگرد ہلاک

خاران(روشن پاکستان نیوز) بلوچستان کے علاقے ٰخاران میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خاران کے علاقے لجے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

اس کے علاوہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے ایک موٹر سائیکل اور 2 گاڑیاں بھی ملی ہیں، اور سکیورٹی فورسز  نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مکمل تباہ کر دیا ہے، دہشتگرد بھتہ خوری، اغوا، ٹارگٹ کلنگ، خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔

بلوچستان: سوراب میں بم دھماکے اور سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 18 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کیلئےکارروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان کے علاقے خضدار میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔

مزید خبریں