

خاران(روشن پاکستان نیوز) بلوچستان کے علاقے ٰخاران میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق خاران کے علاقے لجے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے