پیر,  10  اگست 2026ء
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اے این ایف کے مطابق 8 کارروائیوں میں ایک کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 160.96 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

پشاور جی ٹی روڈ پر کالج کے قریب ایک خاتون سے 1.2 کلو چرس برآمد ہوئی، جس نے مبینہ طور پر تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے پیٹ سے 460 گرام وزنی 69 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے۔

اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 کارروائیوں میں خاتون سمیت 10 ملزمان گرفتار

اے این ایف کے مطابق کراچی کے ناردرن بائی پاس کے قریب ٹرک سے 60 کلو، سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب گاڑی میں موجود صوفے سے 24 کلو، جبکہ سہراب گوٹھ کے قریب 12 کلو چرس برآمد کی گئی۔ اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 1.8 کلو چرس، چمن موڑ M1 انٹرچینج کے قریب ٹرک سے 60 کلو چرس جبکہ کوئٹہ کینٹ کوریئر آفس میں پارسل سے اخروٹوں میں چھپائی گئی 1.5 کلو چرس برآمد ہوئی۔

اے این ایف نے تمام کارروائیوں کے مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں