لاہور(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے رائیونڈ لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔











