لاہور(روشن پاکستان نیوز) ڈیفنس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ک مطابق کار سوار نوجوان نے وفاقی وزیر کی گاڑی کو اووٹیک کیا اور فائر کردیے، نوجوان کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کے زیر استعمال گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کا واقعہ ڈیفنس اے کی حدود میں گزشتہ رات پیش آیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے سیف سٹی اتھارٹیز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی۔
لاہور: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر سے خاتون اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، والد گرفتار
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اہل خانہ کے ساتھ جارہا تھا، گاڑی نے بائیں جانب سے کراس کیا اور نوجوان نے5 فائر کیے، انہوں نے کار کا پیچھا کیا اور ناکے پر اطلاع دی۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ نوجوان نے مجھے ٹارگٹ کر کے فائرنگ نہیں کی، ہوائی فائرنگ کی، پولیس واقعے پر اپنی کارروائی کر رہی ہے۔











