جمعرات,  11 جون 2026ء
فیروزوالہ تھانے میں خاتون سے بدتمیزی، پولیس اہلکار معطل

شیخوپورہ(روشن پاکستان نیوز) ضلع شیخوپورہ کے تھانہ فیروزوالہ میں ایک پولیس اہلکار کی جانب سے خاتون کے ساتھ مبینہ بدتمیزی اور درخواست لکھنے کے عوض رشوت طلب کرنے کے معاملے پر ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے سخت نوٹس لے لیا۔

ترجمان شیخوپورہ پولیس کے مطابق فیروزوالہ میں تعینات پولیس کانسٹیبل جاوید کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے اس کے خلاف چارج شیٹ جاری کر دی گئی ہے۔ معطل اہلکار کو فوری طور پر پولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار

ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے واقعے کی انکوائری ایس پی ہیڈ کوارٹر کے سپرد کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کی ہدایت جاری کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ضلع شیخوپورہ کے کسی بھی تھانے میں آنے والے شہری کے ساتھ بدتمیزی یا ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ڈی پی او نے کہا کہ شہریوں کی جان، مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری اور ترجیح ہے۔ پولیس کا کام عوام کی خدمت اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے، نہ کہ ان کے ساتھ بدتمیزی کرنا۔

بلال ظفر شیخ نے مزید کہا کہ شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والے افراد محکمہ پولیس میں رہنے کے اہل نہیں اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں