راولپنڈی/پشاور(روشن پاکستان نیوز) انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی مجموعی طور پر 4.95 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
راولپنڈی میں ایک یونیورسٹی کے قریب گاڑی کی تلاشی کے دوران 4.5 کلوگرام آئس برآمد کی گئی، جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرتے تھے۔
مظفرآباد میں آئی ایس آئی کی بڑی کارروائی، بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ سے منسلک 5 افراد گرفتار
دوسری کارروائی میں پشاور کے ایک کوریئر آفس میں پارسل کی تلاشی کے دوران 450 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔











