پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد: پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا سے نجی بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے جس میں پاسپورٹ فیسوں کی ادائیگی کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام کی فراہمی پر مشاورت کی گئی۔

امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے شعبے میں کیش لیس ادائیگیوں کے جدید نظام کی تیاری شروع کردی گئی ہے، شہری اب موبائل ایپ کے ذریعے پاسپورٹ اور امیگریشن فیس ادا کرسکیں گے۔

محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ڈیجیٹل پیمنٹس کے فروغ سے سروس ڈیلیوری کا عمل تیز اور شفاف ہوگا۔

پاسپورٹ فیس کی ادائیگی آسان بنانے کیلیے اہم فیصلہ کر لیا گیا

علاوہ ازیں نجی بینک اور امیگریشن حکام کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں کے میکانزم پر اتفاق ہوا ہے، کیش لیس پاکستان کے ہدف کے حصول کے لیے امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے اقدامات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی پاسپورٹ ریاست پاکستان کے شہریوں کو بین الاقوامی سفر کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔ یہ دستاویز آپ کی شناخت اور پاکستانی شہریت کی تصدیق کرتی ہے۔

وزارت داخلہ کی شاخ ڈائریکٹریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ پاسپورٹ جاری کرنے کی ذمہ داری ادا کرتی ہے۔ عام طور پر عام اور سرکاری پاسپورٹ جاری کیے جاتے ہیں۔

پاسپورٹ کی میعاد 5 یا 10 سال ہوتی ہے اور 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے 5 سال کا پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے۔ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ زیادہ محفوظ اور جدید ہیں۔

پاسپورٹ کی درخواست آن لائن یا قونصل خانے میں کی جا سکتی ہے۔ پاسپورٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر ناممکن ہے۔

مزید خبریں