اتوار,  31 مئی 2026ء
سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتےکی کازلسٹ جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سپریم کورٹ نےآئندہ ہفتےکی کازلسٹ جاری کردی۔یکم سے 4 جون تک 5 بینچ مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔

بینچ نمبر 1 میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس محمد شفیع،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں،بینچ نمبر 2 میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال مندوخیل شامل ہونگے۔

بینچ نمبر 3 میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان شامل ہیں،بینچ نمبر 4 میں جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہونگے۔

ایک بے گناہ کو سزا دینے کے بجائے 10 گنہگاروں کو بری کردینا زیادہ بہتر ہے، سپریم کورٹ

بینچ نمبر 5 میں جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہیں۔

مزید خبریں