عیدالاضحیٰ: اسلام آباد میں خصوصی سلاٹنگ پوائنٹس قائم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) عیدالاضحیٰ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز، مارکیٹوں اور آبادیوں میں شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی سلاٹنگ پوائنٹس قائم کیے جائیں گے جہاں تجربہ کار اور تربیت یافتہ قصاب خدمات انجام دیں گے۔ خورشید احمد قریشی، صدر آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن و ممبر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ، نے کہا کہ جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ماہر اور تجربہ کار ممبران قربانی کے جانوروں کو اسلامی اصولوں، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے تقاضوں کے مطابق ذبح کریں گے تاکہ شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز اور علاقوں میں قائم کیے جانے والے سلاٹنگ پوائنٹس پر نہ صرف تربیت یافتہ قصائب موجود ہوں گے بلکہ صفائی اور آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے خصوصی انتظامات بھی کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو ایک صاف، محفوظ اور منظم ماحول میسر آ سکے۔
خورشید احمد قریشی نے کہا کہ اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز اور علاقوں میں سلاٹنگ پوائنٹس قائم کیے جائیں گے جن میں سیکٹر G/6 آبپارہ مارکیٹ، کیفے ارم، بازار نمبر 4، سیکٹر G/7 ستارہ مارکیٹ، گلشن مارکیٹ، الحبیب مارکیٹ، سیکٹر G/8، مرکز G/9 پشاور موڑ مارکیٹ، مجاہد مارکیٹ، G/9 مرکز، G/10 مرکز، بلند مارکیٹ، شہراز مارکیٹ، آئی ٹی سنٹر، G/11 سروس روڈ، G/11 مرکز، G/13 مرکز، فروقیہ مارکیٹ، عالیہ مارکیٹ، پنجاب مارکیٹ، G/14 مرکز، G/15 مرکز، سیکٹر F/6 چائنہ مارکیٹ، فردوس مارکیٹ، F/7 رانا مارکیٹ، F-7/1 مارکیٹ، F/10 مرکز، طارق مارکیٹ، F/11 مرکز، علی مارکیٹ، سیکٹر I-8 سنگم مارکیٹ، پاکیزہ مارکیٹ، سیدپور، ابو ہریرہ مارکیٹ، عثمانیہ مارکیٹ، I-9 عزیز مارکیٹ، بسم اللہ مارکیٹ، سی ڈی اے مارکیٹ، I-10 راجپوت مارکیٹ، I-10 مرکز، D-12، E-11، بھارہ کہو، نئی آبادی، کیانی روڈ، بازار اسٹاپ، اٹھال چوک، شاہ پور، سیری چوک، کلمہ چوک، پی ڈبلیو ڈی ماڈل ٹاؤن، کاک پل، سہالہ، سواں گارڈن، جناح گارڈن، نیول اینکریج، کورال چوک، غوری ٹاؤن فیز 5، وی آئی پی غوری، غوری ٹاؤن فیز 1، کھنہ پل، ضیا مسجد سواں،کُری،پنوڑیاں،جناح اوینیو کُری روڈ ،برما ٹاؤن، ترامڑی چوک، بنی گالہ، سنگجانی، ترنول، D-17، بے نظیر چوک اور جھنگی سیداں شامل ہیں۔
انہوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی ستھرائی، ویسٹ مینجمنٹ اور آلائشوں کو فوری طور پر ٹھکانے لگانے کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور دارالحکومت کا ماحول صاف ستھرا رکھا جا سکے۔

مزید خبریں