راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز): سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شمالی وزیرستان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 11 خوارج ہلاک کر دیے۔
مسلح افواج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے ہیں، گزشتہ 48 گھنٹوں میں ان آپریشنز کے دوران خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے سعد ایدھی کو حراست میں لے لیا
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 11 خوارج ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشتگردوں سے کارروائی میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، ہلاک خوارج متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان کے مطابق علاقے میں کلیئرنس و سرچ آپریشنز جاری ہے، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کیلیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلیے پرعزم ہیں۔











