اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انسٹیوٹ آف ریجنل سٹیڈیز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے سفیر نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مضبوط تعلقات اور سہ فریقی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امن، استحکام اور ترقی کیلئے مشترکہ تعاون ناگزیر ہے، ترک سفیرنے وزیراعظم پاکستان کی علاقائی امن کیلئے کوششوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ ترکیہ مختلف شعبوں میں پاکستان اورسعودی عرب کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دیتا رہے گا۔
انہوں نے ترک صدر طیب اردگان کے وژن “ایک قوم، تین ریاستیں” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تصور خطے کے اتحادی ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: پاکستانی بیٹرز اور بولرز کی پوزیشن میں تنزلی
علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ ایران جنگ کے خاتمے اور مذاکرات و سفارتکاری کے ذریعے امن کے فروغ کیلئے مختلف اقدامات جاری ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ حالیہ کشیدگی کے بعد خطے میں مثبت تبدیلیاں سامنے آئیں گی۔
ترک سفیر نے افغانستان سے متعلق ترکیہ کی ثالثی کوششوں کا بھی ذکر کیا اوردہشتگردی کیخلاف پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اس معاملے پرپاکستان کے مؤقف کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
تقریب میں سفارتکاروں، محققین، پالیسی ماہرین اور تعلیمی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔











