کراچی (روشن پاکستان نیوز): سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی۔
محکمہ خزانہ سندھ نے قبل از وقت تنخواہوں کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں عید الاضحیٰ سے قبل ادا کرنے کی ہدایت کی۔
زچہ و بچہ کی صحت میں بہتری کے لیے ہیلتھ سروسز اکیڈمی اور محکمہ صحت پنجاب کے درمیان اہم معاہدہ
نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 20 مئی 2026 کو جاری کی جائیں، صوبے کے تمام مسلم سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشن 20 مئی تک مل جائے گی۔











