اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک میں زچہ و بچہ کی صحت کے نظام کو مزید مؤثر اور جدید بنانے کے لیے ہیلتھ سروسز اکیڈمی (HSA) اور محکمہ صحت پنجاب کے درمیان ایک اہم اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ طے پا گیا۔ اس معاہدے کا مقصد پنجاب بھر میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق سہولیات، تربیتی نظام اور طبی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہےمعاہدے کے تحت ہیلتھ سروسز اکیڈمی پنجاب کے 70 ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سینٹرز میں طبی عملے کی استعداد کار بڑھانے، جدید تربیتی پروگرامز منعقد کرنے اور صحت کے شعبے میں پیشہ ورانہ مہارت کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کرے گی۔ اس تعاون کے ذریعے ڈاکٹرز، نرسز، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر متعلقہ طبی عملے کو جدید طبی تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ زچہ و بچہ کی شرح اموات میں کمی اور بنیادی صحت کی سہولیات میں بہتری لائی جا سکےتقریب میں دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام، ماہرین صحت اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر معاہدے کی دستاویزات کا باضابطہ تبادلہ بھی کیا گیا۔ شرکاء نے اس شراکت داری کو صحت عامہ کے شعبے میں ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے پنجاب کے دور دراز علاقوں میں بھی معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ زچہ و بچہ کی صحت کسی بھی معاشرے کی مجموعی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے، اور اس شعبے میں جدید تربیت، مؤثر حکمت عملی اور ادارہ جاتی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ صحت کے نظام کو مضبوط بنانے اور عالمی معیار کے مطابق خدمات کی فراہمی میں معاون ثابت ہوگا حکام کے مطابق اس پروگرام کے ذریعے نہ صرف طبی عملے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ مقامی سطح پر صحت کے مراکز کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں بھی مدد ملے گی، جس کے مثبت اثرات براہ راست عوام تک پہنچیں گے۔ اس میں وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد خان کانام شمل کریں اور











