تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 10 سے 12 مئی کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 10 سے 12 مئی کے دوران کے پی کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

اسلام آباد میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پوٹھوہار سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر بارشوں کا امکان ہے، 11 سے 13 مئی کے دوران گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش متوقع ہے۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش، بعض مقامات پر ژالہ باری

جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا تھا کہ مئی، جون اور جولائی کے دوران صوبے میں معمول سے زیادہ بارشوں اور درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا تھا کہ شمالی و شمال مغربی پنجاب کے علاقوں میں معمول سے زائد بارشوں کی توقع ہے جبکہ وسطی پنجاب میں بارشیں معمول کے مطابق اور مشرقی پنجاب میں معمول سے تھوڑی کم بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

مئی کے دوران صوبے بھر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا، بالخصوص 7 سے 11 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید ہیٹ ویو اور غیر معمولی گرمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

مزید خبریں