جمعه,  17 مئی 2024ء
کراچی میں پی ایس ایل میچز کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا

کراچی (روشن پاکستان نیوز)کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

پی ایس ایل کے میچز 28 فروری سے 18 مارچ تک کراچی میں ہوں گے جس کے لیے ایس ایس یو کے ایک ہزار کمانڈوز فرائض سرانجام دیں گے۔

ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس، ضلعی پولیس اور رینجرز کے اہلکار بھی فرائض سرانجام دیں گے۔ کمانڈوز کو اسٹیڈیم، پریکٹس گراؤنڈز، ایئرپورٹس، روٹس اور دیگر مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔

چائنہ گراؤنڈ شائقین کی پارکنگ کے لیے مختص کیا گیا ہے اور اسٹیڈیم کے گیٹ میچ سے تین گھنٹے قبل کھولے جائیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم آنے والوں کے لیے اصل شناختی کارڈ ساتھ رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News