منگل,  14 جنوری 2025ء
پی ٹی آئی کی درخواست پرمذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس 16 جنوری کو طلب

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پرمذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس 16 جنوری کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مذاکراتی عمل پر مشاورت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کے بعد اپوزیشن کا اسپیکر سے پہلا باضابطہ رابطہ ہے۔

مزید پڑھیں؛ لڑکیوں کو تعلیم تک رسائی میں آج بھی چیلنجز کا سامنا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹیوں  کا اجلاس 16 جنوری کو طلب کرلیا۔

ذرائع نے بتایاکہ مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس اب بروزجمعرات دن ساڑھے 11 بجے ہوگا جس میں پی ٹی آئی تحریری طورپراپنے مطالبات پیش کرے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان نے اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک گھنٹے سے زائد ملاقات کی تھی۔

مزید خبریں