کراچی(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔
آج کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 982 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 230 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1412 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
مزید پڑھیں؛ سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہو گیا
بازار میں آج 52 کروڑ شیئرز کے سودے 28 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 132 ارب روپے اضافے سے 14 ہزار 362 ارب روپے ہے۔