اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سنگاپور نے سرکاری ملازمین کی شادیاں کرانےکا بیڑا اٹھاتے ہوئے رشتہ تلاش کرنےکی باضابطہ سروس کا آغاز کردیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اس اقدام کی وجہ ملک میں بچوں کی پیدائش کی شرح میں ریکارڈ کمی ہے۔
جمائما گولڈ سمتھ نے آئرش بزنس مین کیمرون اورلی سے دوسری شادی کرلی
رپورٹ کے مطابق بچوں کی پیدائش کی شرح میں کمی کے ساتھ سنگاپور کو تیزی سے بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی کا بھی سامنا ہے۔
سرکاری میچ میکنگ سروس کی ایپ پر سرکاری ملازمین اپنا شناختی کارڈ نمبر استعمال کرکے ایک سروے کا جواب دیتے ہیں، جو ان کی دلچسپیوں، عادات اور اقدار کے بارے میں ہوتا ہے، سروے میں شرکت کے لیے عمر کی حد 21 سے 35 سال رکھی گئی ہے۔
بعض سوشل میڈیا صارفین نے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے اسے نجی شعبے سے وابستہ افراد کے ساتھ امتیازی سلوک قرار دیا ہے۔











