جمعرات,  01 اکتوبر 2026ء
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کردی گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔

ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبرکردی گئی۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ یکم اکتوبر سے ملک میں لیٹ فائلرکی کیٹگری کومکمل طورپرختم کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق تاخیر سے گوشوارے جمع کروانے پرجرمانہ ایک ہزار روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے تک ہوگا، لیٹ فائلر اے اوپی کا جرمانہ 10 ہزارکے بجائے 50 ہزارروپے وصول ہوگا جبکہ کمپنیوں کے لیے جرمانہ 20 ہزار سے بڑھاکر ایک لاکھ روپے وصول کیا جائے گا۔

پیٹرول کی اصل قیمت پر ٹیکسوں اور مارجنز کا بوجھ مزید بڑھ گیا

ترجمان  ایف بی آر کے مطابق اثاثوں سے متعلق معلومات چھپانے اور غلط تفصیلات دینے پرکارروائی ہوسکتی ہے جبکہ واجب الادا رقم کی وصولی کے لیے بینک اکاؤنٹس سمیت دیگر ذرائع بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

مزید خبریں