جمعه,  13 دسمبر 2024ء
بجلی مزید مہنگی کرنیکی تیاری ، صارفین پر 8 ارب ، 71 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری ، قیمتوں میں اضافے کی ایک اور درخواست نیپرا میں جمع کرو ادی گئی۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے  جس پر سماعت 20 نمبر کو ہو گی۔ بجلی مہنگی ہونے کی صورت میں صارفین پر 8 ارب 71 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

نیپرا دستاویز کے مطابق کیپیسٹی چارجز کی مد میں 8 ارب 6 کروڑ روپے، آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں ایک ارب 25 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں جب کہ سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشنز فیس مد میں ایک ارب 65 کروڑ روپے کی درخواست ہے۔

حکام کے مطابق نیپرا کی جانب سے درخواست منظور ہونے کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا۔

مزید پڑھیں: امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان سے 16 افراد ہلاک ، 30 لاکھ بجلی سے محروم

مزید خبریں