اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اتحاد سے سینیٹ میں آئینی ترمیم کے امکانات معدوم ہوگئے ۔
سینیٹ میں جے یو آئی ف کی اپوزیشن میں بیٹھک سے نمبر گیم تبدیل ہوگیا ہے جس کے بعد سینیٹ میں حکمران اتحاد کے نمبر 59 رہ گئے جبکہ اپوزیشن اتحاد کے نمبر 21سے بڑھ کر 26 ہوگئے۔
آئینی ترمیم کیلئے سینیٹ میں 64 ارکان کی حمایت درکار ہوگی، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں جے یو آئی اور پی ٹی آئی کی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں۔
دونوں جماعتوں کی کمیٹیاں قانون سازی سے متعلق حکمت عملی اپنائیں گی اور پارلیمان میں حکومت کو ٹف ٹائم دیں گی۔