جمعرات,  07 مئی 2026ء
الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں  منظورکرلیاگیا۔

اپوزیشن ارکان ایوان میں احتجاجاً اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور شدید نعرے بازی کی۔

اپوزیشن ارکان سپیکر ڈائس کے سامنے آ گئے، اپوزیشن ارکان نے ’بل نامنظور،عدلیہ اور جمہوریت پر حملہ نامنظور‘ اور حکومت مخالف بھی نعرے بھی لگائے۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل غیر آئینی ہے، کس طرح قانون سازی کر کے سپریم کورٹ کی جانب سے دیئے گئے ہمارے حق سے محروم کیا جا سکتا ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ مخصوص نشستوں کا حق ہمیں سپریم کورٹ سے ملا ہے، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سیاسی مقاصد کیلئے پیش کیا گیا۔

مزید خبریں